Posts

پاکستان کے جوہری ہتھیار اور عالمی اسٹیبلیشمنٹ کے بلا جواز تحفظات

رواں سال کے آغاز میں بھارتی بری فوج کے سربراہ بپن روت نے پاکستان کی جوہری قابلیتوں کو آزمانے کی طفلانہ خواہش کا اظہار کیا تھا۔ اس خواہش کے باوجود پاکستان ایک ذمہ دار اور مسلمہ جوہری قوت ہے۔ پاکستان کو یہ اعزاز مئی 1998ءمیں حاصل ہوا۔ اُسی ماہ، بھارت نے پانچ جوہری دھماکے کئے تھے۔ بھارت کی جانب سے جوہری خطرات کے پیش نظر، پاکستان کے لئے دفاعی صلاحیتوں کا معتبر ابلاغ (Credibility and Communication of threat) نا گزیر ہو چکا تھا۔ لہٰذا پاکستان نے چاغی (بلوچستان) میں بھارت کے پانچ دھماکوں کے جواب میں چھ زیر زمین دھماکے کرتے ہوئے اپنی جوہری دفاعی قابلیت کا سکہ منوایا۔ عالمی اسٹیبلیشمنٹ کی پابندیوں بالخصوص پریسلر ترامیم کے باوجود پاکستان اپنی دفاعی قابلیتوں میں جوہری ہتھیاروں کو شامل کرنے والا آٹھواں ملک بن چکا تھا۔ گزشتہ صدی کی آخری دہائی کے آغاز میں امریکی صدر سینیئر بش نے ”نئے عالمی نظام“ کا اعلان کیا۔ امریکہ اپنے سب سے بڑے حریف سوویت یونین کو مات دے چکا تھا۔ اب دنیا کی ہائپر پاور (Hyperpower) نیو ورلڈ آرڈر کے تحت اپنی اقدار اور پالیسیوں کا عالمی غلبہ ممکن بنا سکتی تھی۔ نوے کی دہائی میں ف...

KASHMIR: EDEN IN ANGUISH

مقبوضہ کشمیر اور انسانیت سوز بھارتی مظالم

حق خود ارادیت بنیادی انسانی حق ہے۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق یہ حق مساوی طور پر تمام اقوام اور افراد کو حاصل ہے۔ خود ارادیت کا مطلب یہ ہے کہ عوام اپنی سیاسی، معاشی، سماجی اور ثقافتی فلاح و بہبود کے رخ کا تعین کرنے کا آزادانہ حق رکھتے ہیں۔ تاہم زمینی حقائق اس فلسفیانہ سوچ بچار سے سراسر مختلف ہیں۔ انسانی حقوق کے نام نہاد علم بردار مغربی ممالک کے نوآبادیاتی دور سے لے کر اکیسویں صدی میں خود ساختہ مہذب اقدار کی دعویدار اقوام کے غاصب اتحادیوں کے جبری تسلط تک، طاقت کے آگے حق خود ارادیت کو ہمیشہ خطرات در پیش رہے ہیں۔ موجودہ دور میں اس حق کی بہیمانہ نفی کی سب سے بڑی مثال مسئلہ کشمیر ہے۔ آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کا چوتھا روز ہے۔ 17کشمیریوں کی شہادت کے بعد وادی کے تمام بڑے قصبوں میں سخت کرفیو کے نفاذکے باوجود احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ بگڑتے حالات کے پیش نظر بھارتی حکومت نے پہلے سے موجود دس لاکھ افواج میں اضافہ کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے میں مزید ہزاروں فوجی تعینات کر دئیے ہیں۔ مودی سرکار مقبوضہ وادی کے حریت پسند شہریوں پر بد ترین وحشیانہ تشدد کی تاریخ میں سیاہ ترین باب رقم کر رہ...

بھارتی آبی جارحیت اور سندھ طاس معاہدہ

پانی رب کائنات کی عظیم نعمت ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث اس نعمت کی افادیت میں کمی کے ساتھ ساتھ اس میں قلت بھی ہوتی جارہی ہے۔ اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق، 2025ءتک دنیا کے تقریباً پونے تین ارب انسان پانی سے محروم ہوجائیں گے۔ پانی کے بحران، آبی قلت اور آبی آلودگی ایسے مسائل کے بارے آگاہی بڑھانے کیلئے ہر برس 22 مارچ کو عالمی یوم آب منایا جاتا ہے۔ رواں سال 26واں یوم آب منایا گیا۔ دنیا بھر میں کئی اجلاس ہوئے جن میں سیلاب، قحط اور آبی آلودگی کوکم کرنے پر زور دیا گیا۔  انسانوں کی طرح قوموں کیلئے بھی پانی کی موجودگی اور عدم موجودگی تزویراتی لحاظ سے زندگی یا موت کا سبب بن سکتی ہے۔وطن عزیز کا آبی نظام دریائے سندھ پر منحصر ہے۔ پاکستان کی معیشت کیلئے ضروری شعبہ ¿ زراعت اور توانائی کی پیداوار میں یہ دریا کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ دریائے سندھ وجودِ پاکستان کی شریانوں میں دوڑتے خون کی مانند ہے۔ اس دریا کا سالانہ مجموعی بہاﺅ دریائے نیل سے دو گنا جبکہ دجلہ و فرات سے تین گنا زیادہ ہے۔ اس کے باوجود ماحولیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث وطن عزیز میں محض ایک ہزار مکعب میٹر فی کس پانی دس...

WORLD WATER DAY AND WATER AGGRESSION IN SOUTH ASIA

“Thousands have lived without love, not one without water” Indeed, water is essential for life. As UN reports, by the year 2025, one-third of the world population will be left deprived, without access to clean-drinking water.  To develop awareness about the water security issues, water deficiency and water pollution, International Water Day is commemorated every year on March 22. This year marked the 26th World Water Day. The leading idea of the event was to make efforts to reduce the occurrences of floods, droughts and to limit the impact of water pollution. As with the individuals, the availability of water or its non-availability can translate into strategic life or death for nations. The life of Pakistan is dependent upon the Indus River Water System. It is vital for the economy, as the river system provides water for agriculture and power production. If Kashmir is the ‘jugular veins’, the Indus River is like the blood in the veins of Pakistan. Quite rightly so; the annu...

ممبئی حملوں سے ”گرے لسٹ“ تک

بھارتی یلغار کے 10 سال  موجودہ دور میں روشنی کی رفتار معلومات کے سونامی کے آگے ماند پڑھ چکی ہے۔ شاید اسی وجہ سے سچ کی تلاش موجودہ دور میں روشنی کی رفتار معلومات کے سونامی کے آگے ماند پڑھ چکی ہے۔ شاید اسی وجہ سے سچ کی تلاش کا عمل بھی مشکل ہوگیا ہے۔ بڑھتے ہوئے ذرائع ابلاغ کے باعث پراپیگنڈہ اور اس کے مقاصد کا حصول آسان ہو چکا ہے۔ پراپیگنڈہ کے ذریعے رسمی و غیر رسمی اور نفسیاتی جنگوں کے عزائم حاصل کرنے میں معاونت ملتی ہے۔ درحقیقت، جنگوں کے آغاز سے قبل ہی سائڈلائنز پر کئی محاذ کھولے جاتے اور ان پر فتوحات کا سلسلہ شروع کر دیا جاتا ہے۔ اس ضمن میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔ 19ویں صدی کے اواخر میں ہونے والی ہسپانوی امریکی جنگ سے قبل امریکی اخباروں میں ہرسٹ اور پولٹزر کی لڑائی ہو یا دوسری عالمی جنگ سے قبل نازی پراپیگنڈہ، میڈیا نے ہمیشہ عوام الناس کے خیالات و جذبات وضع کر کے جنگوں کی حمایت یا مخالفت میں آراءتشکیل دیں۔ لہٰذا دور حاظر میں میڈیا کے مناسب یا غیر مناسب کردار کی شناخت کیلئے آزادانہ تحقیقی صحافت ناگزیر ہے۔ گزشتہ برس، جرمن مصنف الیاس ڈیوڈسن نے ممبئی حملوں پر ایک تحقی...

TIME TO CALL INDIAN BLUFF

In the present age of the Information, propaganda is the key strategy to achieving the objectives of the psychological warfare. In fact, many battles are fought and won along the sidelines, long before the actual declaration of war. Media plays a key-role in this regard. Be it the Hearst-and-Pulitzer led media war ahead of the Spanish-American war, the Nazi propaganda machine or the Cold War in general, media shaped the views of the public. It helped garner public support for the conduct of the war by rallying their emotions around the conflict. Last year, an independent German author Elias Davidsson wrote a well-researched book on the 2008 Mumbai Attacks. The event is often dubbed as the Indian 9/11, less because of the scale of atrocities and more because of the conspiracies it had in its genesis. Davidsson collected many an evidence against the Indian establishment and recorded the firsthand testimonies of the witnesses deliberately ignored by the Indian courts. He calls for an ...