Posts

Showing posts from May, 2018

پاکستان کے جوہری ہتھیار اور عالمی اسٹیبلیشمنٹ کے بلا جواز تحفظات

رواں سال کے آغاز میں بھارتی بری فوج کے سربراہ بپن روت نے پاکستان کی جوہری قابلیتوں کو آزمانے کی طفلانہ خواہش کا اظہار کیا تھا۔ اس خواہش کے باوجود پاکستان ایک ذمہ دار اور مسلمہ جوہری قوت ہے۔ پاکستان کو یہ اعزاز مئی 1998ءمیں حاصل ہوا۔ اُسی ماہ، بھارت نے پانچ جوہری دھماکے کئے تھے۔ بھارت کی جانب سے جوہری خطرات کے پیش نظر، پاکستان کے لئے دفاعی صلاحیتوں کا معتبر ابلاغ (Credibility and Communication of threat) نا گزیر ہو چکا تھا۔ لہٰذا پاکستان نے چاغی (بلوچستان) میں بھارت کے پانچ دھماکوں کے جواب میں چھ زیر زمین دھماکے کرتے ہوئے اپنی جوہری دفاعی قابلیت کا سکہ منوایا۔ عالمی اسٹیبلیشمنٹ کی پابندیوں بالخصوص پریسلر ترامیم کے باوجود پاکستان اپنی دفاعی قابلیتوں میں جوہری ہتھیاروں کو شامل کرنے والا آٹھواں ملک بن چکا تھا۔ گزشتہ صدی کی آخری دہائی کے آغاز میں امریکی صدر سینیئر بش نے ”نئے عالمی نظام“ کا اعلان کیا۔ امریکہ اپنے سب سے بڑے حریف سوویت یونین کو مات دے چکا تھا۔ اب دنیا کی ہائپر پاور (Hyperpower) نیو ورلڈ آرڈر کے تحت اپنی اقدار اور پالیسیوں کا عالمی غلبہ ممکن بنا سکتی تھی۔ نوے کی دہائی میں ف...